0

نورنگ، ڈسٹرکٹ فوڈ آفیسر کا نورنگ بازار دورہ

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) فوڈ سیکرٹری خیبرپختونخوا اور ڈپٹی کمشنر لکی مروت کی ہدایات پرڈسٹرکٹ فوڈ آفیسر یوسف خان وزیر نے نورنگ بازار کا دورہ کرتے ہوئے ناپ تول میں کمی اور سرکاری نرخ ناموں سے زائد قیمتوں کی وصولی پر کئی دکاندار جرمانہ کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری خیبر پختونخواہ اور ڈپٹی کمشنر لکی مروت عبد الحسیب کی خصوصی ہدایت پر گزشتہ روز ڈسٹرکٹ فوڈ آفیسر یوسف وزیر نے نورنگ بازار کا دورہ کیا اور ناپ تول میں کمی سمیت زائد قیمتوں کی وصولی اور سرکاری نرخ نامے آویزاں نہ کرنے پر متعدد دکاندار جرمانہ کئے انہوں نے تاجروں کو متنبہ کیا کہ وہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کاروبار کو یقینی بنائیں بصورت دیگر غفلت کے مرتکب تاجروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں