0

پی آئی اے کا عمرہ پالیسی 2020 کا اعلان

 لاہور (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنزنے عمرہ پالیسی 2020 کا اعلان کردیا۔پی آئی اے نے پاکستان سے جدہ اورمدینہ منورہ جانے کے لئے عمرہ پالیسی کا اعلان کردیا ہے جو کہ 31دسمبر2020تک لاگو رہے گی۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کراچی سے اکانومی کلاس کا ریٹرن کرایہ بشمول ٹیکسز 91000 روپے ہوگا۔ پاکستان کے دیگر شہروں سے اکانومی کلاس کا کرایہ بشمول ٹیکسز 96000روپے ہوگا، جدہ اورمدینہ منورہ سامان کی زیادہ سے زیادہ حد 36 کلو فی کا ہوگی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایگزیکٹو اکانومی کے لئے بیگیج  الاؤنس دو بیگ 40 کلوگرام مقررکیا گیا ہے جبکہ شیرخوار کی مد میں 10 کلوگرام بیگیج الاؤنس کی اجازت ہوگی۔ مسافروں کو 5 لیٹرزم زم سامان کے ساتھ اضافی لانے کی اجازت بھی ہوگی۔پی آئی اے نے گروپ بکنگ بھی شروع کردی ہے جس کے تحت کم ازکم 10 مسافروں کا گروپ ہونا لازمی ہوگا، تمام مسافروں کوسفرسے کم ازکم 7 دن قبل ایک مفت چینج آف بکنگ کی اجازت بھی ہوگی۔ عمرہ کے ٹکٹ پی آئی اے نیٹ ورک پرفروخت کے لئے دستیاب ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں