0

ہنگو پولیس کی کاروائی

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ہنگوپولیس نے جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصرکیخلاف چھاپہ مارکاروائیوں کے دوران2منشیات فروش ملزمان سمیت10جرائم پیشہ افراد کوگرفتارکرلیاہے۔زیرحراست ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدارمیں منشیات سمیت اسلحہ برآمدکرکے قبضے میں لے لیاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹرجنرل آف پولیس کوہاٹ ریجن طیب حفیظ چیمہ کی خصوصی ہدایات پر اورڈی پی اوہنگو شاہداحمدخان کی نگرانی میں تمام پانچ تھانوں کی حدودمیں جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصرکیخلاف کاروائیوں کاسلسلہ کامیابی سے جاری ہے’جس کے تسلسل میں تھانہ سٹی،صدر،دوآبہ اورٹل کے ایس ایچ اوز نے پولیس نفری کے ہمراہ سرکل ایس ڈی پی اوزکی کی قیادت میں ضلع بھرکے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصرکے ٹھانوں پرچھاپہ زن کاروائیوں کے دوران2منشیات فروش ملزمان سمیت10جرائم پیشہ افراد کوگرفتارکرلیاہے۔پولیس زرائع سے موصول اطلاعات پرپاس کلے اورعمرآبادکے علاقوں میں چھاپوں کے دوران ملزم افتاب علی ولدالطاف علی سکنہ پاس کلے اورعمرصدیق ولدمومن خان سکنہ عمرآباد کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے1685گرام چرس برآمدکرکے قبضے میں لے لی گئی ہے جبکہ دیگرمختلف کاروائیوں کے دوران8جرائم پیشہ افراد کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف،5پستول، ایک شارٹ گن سینکڑوں مختلف بورکے کارتوس اوردوچارجر برآمدکرکے قبضے میں لے لئے گئے۔یادرہے کہ ڈی پی اوہنگوشاہداحمدخان نے تمام ایس ایچ اوزاورمتعلقہ پولیس افسران کو جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصرکیخلاف سخت سے سخت کاروائیاں عمل میں لانے کیاحکامات جاری کررکھے ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں