0

بٹ خیلہ، اسسٹنٹ کمشنر کا ٹی ایم او کے ہمراہ پرانے قصاب خانے کا معائنہ

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز ریحان خٹک کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ سہیل احمد نے ٹی ایم اوکے ہمراہ پرانے قصاب خانے کا معائنہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے ٹی ایم اے کے انجینئر کو ہدایت کی کہ پرانے ترک شدہ قصاب خانے کی جگہ پر پبلک لائبیری کے قیام کے سلسلے میں ایک ہفتے کے اندر اندر تفصیلی رپورٹ تیار کرکے ڈپٹی کمشنر کو بجھوائیں تاکہ پبلک لائبیری کے قیام کو جلدازجلد عملی شکل دی جائے کیونکہ بٹ خیلہ میں پبلک لائبیری کا قیام ضلعی انتظامیہ کے ترجیحات میں شامل ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں