ریاض (مانند نیوز ڈیسک) سعودی ولی عہد محمدبن سلمان سے عراقی وزیرِاعظم مصطفی الکاظمی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی اور عراقی رہنماؤں کے درمیان توانائی اور تجربات کے تبادلوں پر اتفاقِ رائے کیا گیا۔سعودی ولی عہد محمدبن سلمان اور عراقی وزیرِ اعظم مصطفی الکاظمی نے اوپیک پلس کے تحت پیٹرول پالیسی میں یک جہتی پر زور دیا۔دونوں رہنما اوپیک پلس کی تمام قرار دادوں کی مکمل پابندی پر رضامند ہو گئے۔عراق کی جانب سے سعودی کمپنیز کو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی گئی۔سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماوں نے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خطرات سے مل کر نمٹنے کا عزم بھی کیا۔دونوں ممالک کی جانب سے سعودی و عراقی سرحدی چوکی 7 دن بعد کھولنے کا اعلان کیا گیا۔سعودی ولی عہد محمدبن سلمان اور عراقی وزیرِ اعظم مصطفی الکاظمی نے گفتگو کے دوران تمام شعبوں میں مضبوط تعلقات قائم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
