سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ فوڈ آفیسر لکی مروت یوسف خان وزیر نے کہاہے کہ فوڈ سیکرٹری اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر نورنگ بازار میں روزانہ کی بنیاد پر سرکاری نرخ پر 750 بوری آٹا تقسیم کیا جارہا ہے اسی طرح لکی شہر اور یونین کونسلوں کے لئے علیحدہ کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں نورنگ میں سرکاری نرخ پرآٹا تقسیم کرنے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ محکمہ فوڈلکی مروت فوڈ سیکرٹری خیبرپختونخوا اور ضلعی انتظامیہ کی واضح ہدایات پر ضلع بھر میں سرکاری نرخ پر آٹے کی ترسیل کیا جا رہا ہے جس کی نگرانی وہ خود کر رہے ہیں تاکہ کوئی بھی شہری سرکاری نرخ پر آٹے سے محروم نہ رہ جائے انہوں نے کہاکہ محکمہ فوڈ لکی مروت روزانہ کی بنیاد پر نورنگ بازار میں 750 بور آٹا تقسیم کررہی ہے اسی طرح لکی شہر اور ملحقہ یونین کونسلوں میں بھی روزانہ کی بنیاد پر سرکاری نرخ آٹے کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے محکمہ فوڈ لکی مروت کے عملے پر زور دیا کہ سرکاری نرخ پر آٹے کی فراہمی شہریوں تک پہنچانے میں غفلت یا پرواہی سے گریز کریں بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
