0

پی ڈی ایم نوشہرہ کا پشاور میں منعقد ہونے والے جلسہ

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) پی ڈی ایم نوشہرہ نے 22نومبر کو پشاور میں منعقد ہونے والے جلسے میں ضلع نوشہرہ کے عوام کو بھر پور انداز میں شرکت کرنے کی دعوت دیتے ہوئے جلسے کی تیاریوں کے بارے میں اہم اعلانات اور مشاورت کی جلسے کی تیاریا عروج پر پی ڈی ایم پاکستانی قوم کی امنگوں کی ترجمان ہے اور جلد قوم کو نااہل، سلیکٹیڈ اور نکمے حکمرانوں سے نجات دلاکر پاکستان میں آئین کی بالادستی، جمہوریت کی بحالی اور ازسر نو انتخابات کی نوید سنا کر پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی جمہوری فلاحی ریاست بنائیں گے ان خیالات کا اظہار پی ڈی ایم نوشہرہ کے رہنماوں جمعیت علما اسلام کے جنرل سیکرٹری مفتی حاکم علی حقانی، قاری ریاض اللہ، قاری اختر شید، پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری سعید اللہ، فلک ناز، عوامی نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری انجینئر حامد علی خان، عوامی نیشنل پارٹی پی کے 63کے نامزد امیدوار میاں وہاہت کاکاخیل،میاں تجمل شاہ کاکاخیل، پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی ارگنائزر حاجی نواب خان، امجد نوخارے، یار محمد، نبی امین، قومی وطن پارٹی کے ضلعی چیئر مین ولی الرحمان، صمد خان، جمعیت علما اسلام نورانی کے ضلعی صدر مولانا فضل غنی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماوں اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی واضح رہے کہ اس اجلاس کی میزبانی جمعیت علما اسلام کر رہی تھی اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فلک ناز خان نے گلگت بلتستان میں علی امین گنڈا پور کی طرف سے پاکستان مسلم لیگ ن کی خاتون رہنما مریم نواز کی کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے خلاف قرارداد پیش کی اور کہا کہ حکمران جماعتملک بھر میں پی ڈی ایم کی کامیاب جلسوں کی انعقاد پر حواس باختہ ہوگئے ہیں اور پی ڈی ایم کی کامیاب جلسوں نے حکمرانوں کے اوسان خطا کر دئیے ہیں اجلاس کے شرکاء نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم پاکستان کے غریب عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے کیونکہ اسی سلیکٹیڈ عمران خان نے کنٹینر پر کھڑے ہوکر کہا تھا کہ ہم تبدیلی لائیں گے کیا یہ وہ تبدیلی ہے کہ ٹماٹر کے نرخ انار کے نرخوں سے بھی زیادہ ہیں انہوں نے کہا کہ قوم ان سے متنفر ہو چکی ہے پہلے بھی عوام نے ان کو ووٹ نہیں دیں ہیں بلکہ قوم کے ووٹ چوری کرکے ان نااہلوں کو قوم پر مسلط کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ نوشہرہ کے ہزاروں کی تعداد میں پشاور میں منعقدہ پی ڈی ایم جلسے میں شرکت کریں گے پی ڈی ایم نوشہرہ کا پشاور جلسے کی تیاریاں عروج پر ہیں اور 22نومبر سے قبل نوشہرہ کے تینوں تحصیلوں اور مختلف یونین کونسلز اور ویلج کونسلز میں ورکرز کنونشنز کا نعقاد کیا جائے گا جس میں جلسہ گاہ تک پہنچنے کا شیڈول اور ترتیب دیا جائیگا انہوں نے مزید کہا کہ22نومبر کو پشاور میں پی ڈی ایم کا منعقدہ جلسہ عام گوجرانوالہ، کراچی اور بلوچستان سے بھی زیادہ ریکارڈ ساز جلسہ ہوگا کیونکہ ان نااہل حکمرانوں نے خیبر پختونخواہ کے عوام کا جینا محال کر کے رکھ دیا ہے ان کی رائے حق دہی پر ڈاکہ ڈال کر اور ان کو سبز باغ دیکھا کر اپنی تجوریاں بھر رہے ہیں پی ڈی ایم نوشہرہ کا دوسرا اجلاس پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حاجی نواب خان کی میزبانی میں ہوگی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں