0

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا گورنمنٹ ڈگری کالج الپوری کا اچانک دورہ

شانگلہ (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ کیڈٹ محمد آصف گوہر کیو پی ایم کا آج گورنمنٹ ڈگری کالج الپوری کا اچانک دورہ دورے کے موقع پر کئے گئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیادورے کے موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن شانگلہ مزمل شاہ جدون،ڈی ایس پی انوسٹی گیشن عطاء اللہ خان، ایس ایچ او تھانہ الپوری محمد عارف اور پے آفیسر فخر عالم بھی ہمراہ تھے دورے کے موقع پر گورنمنٹ ڈگری کالج الپوری کے سٹوڈنٹس کے وفد سے بھی ملاقات کی تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ کیڈٹ محمد آصف گوہر کیو پی ایم نے گورنمنٹ ڈگری کالج الپوری کا اچانک دورہ کیا الپوری مین چوک سے پیدل جاتے ہوئے کالج تک روڈ کے دونوں سائیڈوں کو چیک کیااس موقع پر انھوں نے ایس ایچ او الپوری کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج کے بعد کالج روڈ پر باقاعدہ ٹریفک سٹاف کی ڈیوٹی لگا دی جائے کیونکہ روڈ انتہائی تنگ اور مصروف ہے تاکہ شہریوں کو تکلیف نہ ہواسی طرح کالج پہنچتے ہی مین گیٹ پر کھڑا پرائیوٹ گارڈ کو چیک کیا اسلحہ کے نسبت معلومات کی تاہم اس موقع پر انھوں نے لائن آفیسر کو ٹاسک دیا کہ آج کے بعد تمام پرائیویٹ گارڈ کو دو دن کا ٹریننگ دیں تاکہ وہ ویپن کھولنا جوڑنا، لوڈ ان لوڈ اور فائرنگ سیکھ سکیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ کیڈٹ محمد آصف گوہر نے کالج کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور کالج کو باہر سے آنے والے راستوں کا بخوبی جائزہ لیا انھوں نے ایس ایچ او تھانہ الپوری محمد عارف خان کو ہدایت جاری کردی کہ کالج کی سیکورٹی کو بار بار چیک کریں اور انہیں موجودہ حالات کے تناظر میں ہدایت دیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ کیڈٹ محمد آصف گوہر کالج میں سٹوڈنٹس کے وفد سے بھی ملے اور انہیں تاکید کی کہ آپ تمام ہمارے مستقبل کا سرمایہ ہے لہذا اپنی پڑھائی میں لگن پیدا کریں انھوں نے مزید یہ بھی کہا اگر کرونا کا لہر نہ ہوتا تو میری خواہش تھی کہ کالج کے سٹوڈنٹس کو ساتھ لے کر واک کریں گے تا کہ معاشرے سے منشیات جیسے ناسور کا خاتمہ ممکن ہو کالج کے سٹوڈنٹس نے ڈی پی او کا شکریہ ادا کیا اور منشیات فری ضلع بنانے پر پولیس کا ساتھ دینے کا عزم دہرایا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں