0

امریکا میں کورونا صورتحال انتہائی خراب

واشنگٹن/لندن (مانند نیوز ڈیسک) امریکا میں عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے صورتحال انتہائی خراب ہو گئی ہے اور ایک دن میں مزید ایک لاکھ 35 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق دو ہفتوں کے دوران صرف ریاست کیلیفورنیا میں کورونا مریضوں کی تعداد میں 32 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔امریکا میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 56 لاکھ 8714 ہو گئی ہے جبکہ 2لاکھ 45ہزار 943افراد اب تک اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔دوسری جانب برطانیہ میں بھی کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 532ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں، اموات کی تعداد مئی کے وسط کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے  اسکاٹ لینڈ کے مزید کئی علاقوں میں سختی کر دی ہے جبکہ آسٹریا میں ایک دن میں 6 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔علاوہ ازیں فرانس میں مزید 22ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں