0

تمام اداروں کے سربراہان کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے، کمشنر بنوں

بنوں (مانند نیوز ڈیسک) نئے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ تمام وسائل کا استعمال کر رہی ہے تاکہ عام لوگ ان کے ثمرات سے جلد مستفید ہوسکے اور اس سلسلے میں تمام اداروں کے سربراہان کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ عوامی مسائل کے حل میں کوئی رکاوٹ باقی نہ رہے۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر بنوں ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے پی کے –  88 میں نئے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے ایم پی اے ملک پختون یار خان کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنربنوں پیاؤ خان، اسسٹنٹ کمشنر ریونیوعزیز اللہ خان، ایکسین سی اینڈ ڈبلیو، اے سی پولیٹیکل اینڈ ڈویلپمنٹ گل رحمان اور دوسرے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کمشنر نے کہا کہ افسران خود کو عوام کے خادم سمجھ کر اپنی فرائض کی انجام دہی پر توجہ دیں تاکہ ان کے مسائل کو حل کئے جا سکے۔ ترقیاتی کاموں میں التوا کا ذکر کر تے ہوئے پی ٹی آئی رہنما ایم پی اے ملک پختون یار خان نے کہا کہ کچھ جگہوں پرترقیاتی کام تجاوزات کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے اس لئے ضلعی انتظامیہ میرے حلقے میں تجاوزات کے خلاف سخت اپریشن کریں اور شروعات میرے گھر اور حجرے سے کریں تاکہ اس کو منطقی انجام تک پہنچانے میں آسانی ہو اور ترقیاتی کام بروقت مکمل کئے جا سکے۔ کمشنر بنوں ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لوگوں کو سہولیات کی فراہمی اور جاری ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کیلئے خلوصِ دل سے کام کریں اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کرونگا۔ نئے ترقیاتی منصوبوں کو شروع کرنے سے پہلے تمام رکاوٹوں کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا او ر ضلعی انتظامیہ کے افسران کوہدایت جاری کر تے ہوئے کمشنر نے کہا کہ حکومتی ترجیحات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے عوامی مفاد کے منصوبوں کی تکمیل پر خصوصی توجہ دیں وگرنہ سخت ایکشن لونگا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں