0

جمرود پولیس کا گھر پر غیر قانونی چھاپہ

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ڈی پی او خیبر اور ایس ایچ او جمرود کو فوری تبدیل کیا جائے۔ڈی پی او خیبر نے ناجائز کمائی کے لئے اپنے خاص بندے تعینات کئے ہیں جن پر معزز گھرانوں کی بے عزتی کی جا رہی ہے۔جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیاسی اتحاد خیبر، زوان کوکی خیل اتحاد،تنظیم نوجوانان و علاقائی عمائدین نے کہا کہ جمرود پولیس نے سورکمر میں گھر پر غیر قانونی چھاپہ مارا ہے،جن کے پاس نا وارنٹ تھا اور نا ہی لیڈی کانسٹیبل تھی ایک دو بندوق جو اسلام آباد کے گھروں میں بھی گھر کے حفاظت کے لئے موجود ہوتے ہیں چھاپے کے دوران برآمد کئے ہیں،انضمام کے بعد ضم اضلاع میں صرف اور صرف پولیس گردی میں اضافہ ہوا ہے اور انضمام کے وقت کئے گئے وعدے پورے نہیں ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی پی او خیبر نے جمرود میں غیرقانونی ایک ریٹائرڈ اور فیزیکل اَنفیٹ شخص کو جمرود کا ایس ایچ او تعینات کیا ہے جو ناجائز کمائی کے لئے باعزت گھرانوں کی چادر و چاردیواری کی پامالی کر رہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ جمرود کے حالات خراب ہیں امن و آمان کی بحالی کے لئے ڈی پی او خیبر کی کارکردگی صفر ہے،انہوں نے دھمکی دی کہ اگر پولیس نے غیر قانونی چھاپوں کا سلسلہ بند نہیں کیا گیا تو جمرود پولیس اسٹیشن کا گیراوٗ کرینگے اور احتجاجاََپاک افغان شاہراہ کو بند کر دینگے۔انہوں نے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ،آئی جی پو لیس خیبر پختونخواہ سے ڈی پی او خیبر اور ایس ایچ او جمرود کی فوری تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں