0

درگئی، گورنمنٹ گرلزہائی سکول نے تقریری مقابلوں میں میدان مارلیا

درگئی (مانند نیوز ڈیسک) گورنمنٹ گرلزہائی سکول ورتیرنے ڈسٹرکٹ لیول تقریری مقابلوں میں میدان مارلیا۔جماعت دہم کی طالبہ مسکان غنی نے انگریزی زبان میں تقریرپروقارتقریرپرپہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ اس قبل تحصیل لیول پربھی اپنے صلاحیتوں کالوہامنواکرفرسٹ پوزیشن لے چکی ہے۔انہوں نے اپنے کامیابی کووالدین اوراپنے استانیوں کے محنت ووالدین کے دعاؤں کانتیجہ قراردیا۔یادرہے کہ ضلع ملاکنڈکے سطح پر تحصیل بٹ خیلہ کے مقام پرتقریری مقابلوں کاانعقادکیاگیاجس میں ضلع بھرکے سرکاری سکولوں کے طالبات نے حصہ لیا،گورنمنٹ گرلزہائی سکول ورتیرجماعت دہم کی طالبہ مسکان غنی نے تقریری مقابلوں میں انگریزی زبان میں شایان شان تقریرکرکے پہلی پوزیشن ہولڈرٹہری جبکہ اس سے قبل تحصیل درگئی کے سطح پربھی مسکان غنی اپنی پہلی پوزیشن برقراررکھ چکی ہے۔یادرہے کہ ضلع ملاکنڈکے سطح پر ایک پسماندہ اور دورافتادہ علاقے ورتیرمیں قایم سرکاری سکول کی طالبہ میں موجودذہانت اورجرا ت مندی اپنے اندرخدادادصلاحیتوں کیساتھ ساتھ سکول انتظامیہ کی انتہک محنت اور بہترین نظم ونسق کی بھی عکاسی کرتاہے جوکہ مبارکباداورخراج تحسین کے مستحق ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں