0

دیربالا، گورنمنٹ ھائی سکول میں کھلی کچہری

دیر بالا (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی حکومت اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سّید ظہیر الاسلام شاہ کے ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر دیر بالا ’شھاب حامِد یوسفزئی کے زیر صدارت گورنمنٹ ھائی سکول کلکوٹ علاقہ کوھستان میں کھلی کچہری منعقد ھوئی جسمیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ تنویر احمد اسسٹنٹ کمشنر شرینگل ڈاکٹر سُہیل الرحمٰن اورکزئی اورتمام محکموں کے سربراہان صاحبان نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے عوام کی شکایات غور سے سُنیں اورموقع پر متعلقہ محکموں کے سربراہان کو احکامات جاری کئے کہ تمام شکایات کو جلد از جلد حل کئے جائیں آخر میں ڈپٹی کمشنر نے عوام کی تمام شکایات کوحل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔علاقہ کے عوام نے کلکوٹ میں کھلی کچہری کے انعقاد پر ڈپٹی کمشنر دیر بالا اور ان کے پورے ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں