0

شانگلہ میں غیر معیاری دیسی گھی فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

 شانگلہ (مانند نیوز ڈیسک) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد اعجاز خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ کیڈٹ محمد آصف گوہر کی وژن کے مطابق شانگلہ پولیس عوام کی جان مال عزت اور آبرو کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت الرٹ اور چوکس ہے عوام کی جان،مال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ان کی صحت کی حفاظت بھی ہمارا فرض ہے انسانیت دشمن سرگرمی میں ملوث گروہ کا سرغنہ نوشاد علی ولد محمد علی ساکن پڑانگ شگئی ضلع چارسدہ جو کہ مضر صحت، ملاوٹ شدہ اور غیر معیاری دیسی گھی علاقے میں عوام الناس پر فی کلو600 روپے پر فروخت کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ الوچ محمد سعید خان نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے جس سے 15 ڈبہ گھی برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ بجرم 269/273ppc تھانہ الوچ درج رجسٹر کرکے حسب ضابطہ گرفتار کیا گیا اس نسبت مزید تفتیش جاری ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں