0

پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی

کراچی (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان کوسٹ گارڈز کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ پسنی(بلوچستان) سے بھاری مقدار میں منشیات بیرون ملک اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو تین مختلف اطراف سے سرچ آپریشن کا آغاز کر ایا ا ور ساتھ ساتھ سمندری راستے کو بھی اپنی لانچوں کے ذریعے بلاک کر دیا گیا مزید برآں ریڈار کی مدد سے لانچوں کی   آمد ورفت کے اوپر نظر رکھی اور ضروری چیکنگ عمل میں لائی گئی۔ یہ آپریشن مسلسل تین رات تک جاری رہا جسمیں تازہ دم دستوں سے کمک مہیا کی جاتی رہیں۔سرچ پارٹیوں کی کوششوں کے بعد پسنی کے قریب تنگ بازکے پہاڑی علاقوں کے درمیان چھپائی گئی 143کلو گرام اعلی کوالٹی کی کرسٹل اور 608کلو گرام اعلی کوالٹی کی ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت انٹرنیشنل مارکیٹ میں 20ارب  روپے کے لگ بھگ ہے۔ ابتدائی معلومات /تحقیقات کے مطابق یہ منشیات سمندر کے راستے ساؤتھ افریقہ اسمگل کی جانی تھیں۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اس انتھک محنت اور اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں