0

پبی میں کھلی کچہری کا انعقاد

پبی (مانند نیوز ڈیسک) عوام رابطہ مہم کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نو شہرہ کیپٹن(ر)نجم الحسنین کا پبی میں کھلی کچہری کا انعقاد۔عوام کو درپیش مسئلے مسائل، شکایات اورٹریفک مسائل فوری حل کرنے کے احکامات جاری اس موقع پر طیب جان DSP پبی، پبی سرکلز کے تینوں تھانوں کے SHOs،مشران،عوامی نمائندوں اور عوام کی بڑی تعداد  میں شرکت ڈسٹرکٹ پولیس افیسر  نے عوامی مسائل سنتے ہوئے موقع پر ان کے حل کے لیے پولیس افسران کو احکامات جاری کئے پولیس افسران اور جوانوں کو ہدایات جاری کی کہ عوام کو تھانہ جات میں عزت اور احترام دی جائے ہوائی فائرنگ،منشیات اور دوسرے سماجی جرائم پر قابو پانے کے سختی سے احکامات جاری پبی میں ٹریفک مسائل اور نو پارکنگ کے بارے ٹریفک انچارج کو احکامات دئے گئے پبی بازار میں جرائم پر قابو پانے اور بازار آنے والے مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کیلئے جلد CCTV کیمرے لگانے کی یقین دہانی کرائی پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کم کئے جا رہے ہیں تاکہ عوام بلا جھجھک اپنے مسائل پولیس کو بیان کر سکیں۔عوام کے جان ومال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں