0

پشاور پولیس نےغیر ملکی کپڑے کی بھاری کھیپ برآمد کرلی

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) نان کسٹم پیڈ اشیاء کی اطلاع پر ہونے والی کارروائی کے دوران غیر ملکی کپڑے کی بھاری کھیپ برآمد کر کے کسٹم حکام کے حوالے کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اے ایس پی حیات آباد ناصر محمود اور ڈی ایس پی صدر سرکل سعید خان کو ملنے والی خفیہ اطلاعات پر ایس ایچ او تھانہ حیات آباد محمد علی اور ایس ایچ او تھانہ متنی ملک احمد نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں غیر ملکی نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھار ی مقدار میں غیر ملکی کپڑا برآمد کر لیا۔ غیر ملکی کپڑا غیر قانونی طریقے سے در آمد کرنے کے بعد ملک کے دیگر شہروں کو سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے۔ تمام غیر ملکی کپڑے کو ضروری کارروائی کے بعد کسٹم ڈیوٹی (ٹیکس) کی ادائیگی اور مزید قانونی چارہ جوئی کی خاطر کسٹم حکام کے حوالہ کر کے کسٹم ہاوس منتقل کر دیا گیاہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں