0

اللہ تعالیٰ کا شکر ہے ملک کو صحیح سمت پر گامزن کرنے میں کامیاب ہوئے، عمران خان

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ملک کو صحیح سمت پر گامزن کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، حکومت کی موثر معاشی پالیسیوں کی وجہ سے سترہ سال بعد کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے قوم یقین رکھے آئندہ آٹے اور چینی کا بحران پیدا نہیں ہونے دیں گے۔اسلام آباد میں نیا پاکستان سرٹیفکیٹ لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک انتہائی اچھا اقدام ہے اس سے سمندر پار پاکستانیوں کو ملک میں زیادہ سے زیادہ پیسہ لانے کے لیے قائل کریں گے۔سمندر پار پاکستانی ملک کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں سمندر پار پاکستانی وطن سے سب سے زیادہ محبت کرنے والے شہری ہیں ان کے دلوں میں ملک کی بڑی قدر ہے۔انہوں نے کہا کہ کئی ملکوں کے اندر بڑھتا ہوا اسلامو فوبیا تشویشناک ہے حکومت سنبھالی تو معیشت زبو حالی کا شکار تھی۔بہتر حکومتی اقدامات سے اب پاکستان میں اقتصادی اعشاریئے مثبت ہیں آٹے اور چینی کے بحران کا بڑے چیلنجز تھے جن پر قابو پا لیا گیا ہے اب میں قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ آئندہ ایسا نہیں ہونے دیں گے۔آٹا بحران کی بڑی وجہ یہ بھی تھی کہ موسمی صورتحال کے باعث ملک میں گندم اہداف سے کم پیدا ہوئی کرنٹ اکاؤنٹ اور مالی خسارہ تھا جس سے آدھا ٹیکس ریونیو ملکی قرضوں کی قسطوں کی ادائیگی میں چلا جاتا تھا ان خساروں کی وجہ سے کرنسی کی قدر کم ہوئی کرنسی کی قدر کم ہونے سے مہنگائی بڑھتی ہے جب روپیہ گرتا ہے تو درآمد کی جانے والی تمام اشیاء مہنگی ہو جاتی ہیں اقتدار سنبھالا تو بیس ارب ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تھا۔بڑے فخر کی بات ہے کہ آج سترہ سال بعد کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں چلا گیا ہے۔یہ بہت بڑی کامیابی ہے اس کے لیے بڑی کوششیں کی گئی ہیں ہم نے بھر پور محنت سے ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ انڈسٹری کو اٹھایا۔موثر معاشی پالیسیوں کے باعث ہماری 24 فیصد برآمدات بڑھی ہیں زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔اللہ تعالیٰ کا کرم ہے کہ مشکل وقت سے نکل کر آج پاکستان صحیح راستے پر چل نکلا ہے۔ٹیکسٹائل سیکٹر کی بحالی آٹو موبائلز کی فروخت میں اضافہ مثبت معاشی اعشاریئے ہیں اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان میں استحکام آ رہا ہے نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کے ذریعے بیرون ملک موجود پاکستانی ملک میں پیسہ لا سکتے ہیں ان کو بہترین فوائد مل سکتے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں