0

حکومت نے صوبے بھر کیلئے 20 کلو آٹے کے تھیلے کا کوٹہ بڑھا دیا

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کی خاطر صوبہ بھر کیلئے 20 کلو آٹے کے تھیلے کا کوٹہ 4 ہزار ٹن سے بڑھا کر 5 ہزار ٹن کردیا جبکہ ضلع پشاور کیلئے 22ہزار 40 سے بڑھا کر 27 ہزار 880 کردیا جس سے پنجاب آنے والے سپیشل‘ فائن اور سپر فائن آٹے کی اوپن مارکیٹ کے نرخوں میں 180 روپے تک کمی آگئی ہے۔ ادھر مشیر خوراک میاں خلیق الرحمان کی ہدایت پر بیری باغ میں سڑک کے کنارے بلیک میں آٹا فروخت کرنے پر آٹے کو سرکاری تحویل میں لیکر تھانہ آغہ میر جانی شاہ کے سامنے نیلام کردیا گیاجبکہ رقم قومی خزانے میں جمع کرادی۔اسی طرح رامپورہ گیٹ میں آٹا ڈیلروں کے ریکارڈ میں فرق پر چار ڈیلروں کے لائنس و کوٹے کو معطل کردیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں