سرگودھا (مانند نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں 43 کروڑ سے زائد افراد ذیابطیس کے مرض میں مبتلا ہیں اور گزرتے وقت کیساتھ اس کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا،زندگی بہت میٹھی ہے چینی کے بغیر بھی اگر ہم احتیاط کریں تو اس خاموش قاتل بیماری سے بچ سکتے ہیں یہ موذی مرض انسان کو دیمک کی طرح چاٹ لیتا ہے اس کا واحد حل احتیاط ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب کے نائب صدر ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ ذیابطیس کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انسولین استعمال کرنیوالے مریضوں کے ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے کہا کہ یہ مریض احتیاطا کوئی میٹھی چیز اپنے پاس رکھیں شوگر کم ہونے کی صورت میں فورا میٹھا کھائیں جبکہ شوگر کے مریضوں کیلئے سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ اپنے پاؤں کو زخم لگنے سے بچائیں کیونکہ شوگر کے مریض کیلئے پاؤں کا زخم انتہائی خطرناک ہوتا ہے انسولین لگانے کے فوری بعد کھانا کھائیں ورزش اور پیدل چلنے کو معمول بنائیں۔ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کے 36 اضلاع اور 144 تحصیلوں میں این سی ڈی ایس کلینکس قائم ہیں جہاں پر شوگر کے مریض چیک اپ کرواسکتے ہیں۔
