کراچی (مانند نیوز ڈیسک) کورونا وبا کی دوسری لہر نے تعلیمی اداروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو کے دو سو سے زائد عملے کے کرونا ٹیسٹ کرائے گئے تھے، جن میں سے سترہ کی رپورٹ مثبت آگئی، یونیورسٹی میں کورونا کیسز رپورٹ ہونے کے باعث یکم دسمبر تک یونیورسٹی کو بند کردیا گیا۔
