0

کراچی، وزیراعلی ہاؤس میں سائلین کی آمد پر پابندی عائد

کراچی (مانند نیوز ڈیسک) سندھ میں کرونا وبا کی دوسری لہر میں اضافے کے باعث وزیراعلی ہاس میں سائلین کی آمد پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی ہاس میں داخلے سے متعلق نئی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے، جس کے مطابق وزیراعلی ہاس کی حدود میں ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے، نزلہ زکام، بخار والے ملازمین کی وزیراعلی ہاس آنے پرپابندی ہوگی، پچاس سال سیزائد عمر کے ملازمین گھر سیکام کریں گے، ٹریول ہسٹری رکھنے والے ملازمین پر لازم ہوگا گھر میں قرنطینہ مکمل کریں۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ عالمی وبا کی دوسری لہر کے باعث وزیراعلی ہاس کے ملازمین کی حاضری ایک تہائی کردی گئی ہے، حاضری کا شیڈول سیکیورٹی سمیت پروٹوکول اسٹاف پر بھی ہوگا، وزیراعلی ہاس کے ملازمین کو ہینڈسینیٹائزر کے لازمی استعمال کا حکم دیا گیا ہے، وزیراعلی ہاس میں داخل ہونے والے تمام ملازمین کو تھرمل گن سیچیک کیا جائے گا۔ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعلی ہاس میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کی جائیگی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں