0

ہنگو میں زنانہ گائنی وارڈ کا افتتاح

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ٹائپ ڈی ہسپتال ٹل میں ڈی ایچ او ڈاکٹر ثنا ؤ اللہ بنگش نے زنانہ گائنی وارڈ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرٹینڈنٹ ٹائپ ڈی ہسپتال ٹل ڈاکٹر عبدالرحمن، ڈی ایم ایس ڈاکٹر ثواب گل اور ایم ڈی ایم کے فیلڈ کو آر ڈینیٹر سعید گل بھی موجود تھے۔دریں اثناء ڈی ایچ او ڈاکٹر ثناء اللہ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ زنانہ گائنی وارڈ کے فعال ہونے سے اب نہ صرف مقامی اور غیر مقامی حاملہ خواتین اور زچگی کے مریضوں کو بہترین سہولیات ملیں گی بلکہ عوامی شکایات کا آزالہ بھی ہوگا کیونکہ اس سے قبل زنانہ گائنی وارڈ نہ ہونے کی وجہ سے کچھ مریض یا تو زنانہ انتظار گاہ میں قیام کرتے یا واپس گھروں کو لوٹ جاتے نتیجتاً مریض کے لواحقین کی طرف سے وقتاً فوقتاً شکایات آتی رہتی تھیں۔انہوں نے کہاکہ بچے کی پیدائش ماں اور اس کے بچے کے لئے بڑااہم وقت ہوتا ہے۔ ہر حاملہ خاتون کو بچے کی پیدائش کے دوران مدد کے لئے کسی ماہر، جیسا کہ ڈاکٹر، نرس ایل ایچ وی یا مڈوائف کی موجودگی ضروری ہے، اور اگر کوئی پیچیدگی پیدا ہو تو اسے لازمی طور پر بروقت خصوصی دیکھ بھال تک رسائی بھی درکار ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب بچے کی پیدائش صحت کی سہولتوں سے اچھی طرح آراستہ کسی مرکز صحت یا اسپتال میں کسی ایسی ماہر ڈاکٹر، نرس (LHVs) یا مڈ وائف کی نگرانی میں ہو جو پیدائش کے فوری بعد 24 گھنٹے تک ماں اور بچے کو بھی باقاعدہ چیک کر سکے، تو ماں یا بچے کو بیماری یا موت سے بچانے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہسپتالBEmONC Center میں عوام کیلئے ایک بیش بہا تحفہ ہے جس سے نہ صرف تحصیل ٹل کی عوام بلکہ کرم، وزیرستان اور اورکزئی کے اضلاع کے لوگ بھی مستفید ہورہے ہیں اور اسکے دور رس نتائج آنے والے وقتوں میں مزید واضح نظر آئیں گے۔ انہوں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ٹائپ ڈی ہسپتال ٹل کا گا ئنی یونٹ (BEmONC Centre) ایم ڈی ایم کے تعاون سے 7/24 فعال رہتا ہے جس میں چھ (06) لیڈی ڈاکٹرز، 6 ٹیکنیکل اسٹاف (نرسز/ ایل ایچ ویز)،  7 میڈ واؤز، حاملہ خواتین اور زچگی کے مریضوں کو بلا تعطل خدمات فراہم کررہے ہیں۔ گائنی وارڈ کے قیام سے مذکورہ اسٹاف کی صلاحیت اور قابلیت میں مزید نکھار آئے گا۔تقریب کے اختتام پر ڈی ایچ او ڈاکٹر ثناء اللہ نے ایم ڈی ایم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایم ڈی ایم مستقبل میں بھی مزید تعاون کی توقع اظہار کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں