0

اسلام آباد، سوات، کوئٹہ کئی شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش

 اسلام آباد، پشاور (مانند نیوز ڈیسک) اسلام آباد، سوات ،کوئٹہ، چمن، قلعہ عبداللہ سمیت کئی شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش جبکہ ناران، جھیل سیف الملوک، بابو سر ٹاپ اور گٹی داس میں برفباری ہوئی، گلگت جانے والے تمام راستے بند ہوگئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں گذشتہ روز داخل ہونے والی مغربی ہواؤں نے رنگ جمانا شروع کر دیا۔ بٹگرام میں بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ ناران اور گرد ونواح میں برف باری کے بعد علاقے میں سفید چادر بچھی نظر آئی۔بابوسر ٹاپ، لولو سر، جھیل سیف الملوک پر بھی برفباری ہوئی۔ ناران سے گلگت جانے والے تمام راستے مکمل بند ہو گئے۔ بٹہ کنڈی جلکھڈ سے علاقہ مکینوں نے نقل مکانی شروع کر دی۔ محکمہ موسمیات نے 3روز تک بارش و برف باری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ادھر کوئٹہ اور گردونواح میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ چمن، گلستان، قلعہ عبداللہ میں بھی سرما کی پہلی بارش نے انٹری ڈل دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر تک گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر اور کوہستان سے ملحقہ علاقوں میں آج(اتوارکو) بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کی صبح تک اسلام آباد، راولپنڈی، سیالکوٹ اور لاہور میں تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں درمیانی بارش کا امکان ہے۔آج (اتوارکو) مری اور گلیات کے پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی برفباری کی پیشگوئی کی گئی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں