0

امریکی ریاست آریگون اور نیو میکسیکو میں لاک ڈاؤن کا اعلان

واشنگٹن (مانند نیوز ڈیسک) امریکی ریاست آریگون اور نیو میکسیکو کے گورنرز نے کورونا وائرس کیسز میں اضافے کو دیکھتے ہوئے ایک مرتبہ پھر لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا، گورنر نیو میکسیکو نے عوام کو 2 ہفتوں کے لیے گھروں میں رہنے کا حکم دیا۔اس حوالے سے گورنر نیومیکسیکو نے کہا کہ ہم زندگی اور موت کی صورتحال سے دوچارہیں، اگر اب بھی درست عمل نہیں کیا تو جان نہیں بچا پائیں گے۔ آرگیون کے گورنر نے بھی 2 ہفتے کے لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ، آریگون میں تمام دفاتر عوام کے لیے بند رہیں گے۔ آریگون میں اسٹورز، جم، میوزیم، پولز اور تھیٹرز بند ہوں گے جبکہ ریستوران اور بارز کو صرف ٹیک اووے کی اجازت ہوگی اور چھ سے زیادہ افراد پر مشتمل اجتماع پر بھی پابندی ہوگی۔اس ضمن میں گورنر آریگون نے کہا کہ بدقسمتی سے لاک ڈاؤن کے علاوہ دوسرا آپشن باقی نہیں تھا۔کیلیفورنیا، آریگون اور واشنگٹن سٹیٹ نے شہریوں کو غیرضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت دی جبکہ نیویارک، میری لینڈ، ورجینیا اور منی سوٹا میں بھی گذشتہ دنوں پابندیاں عائد کی گئی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں