0

سوات میں بارش وبرف باری کا سلسلہ بدستور جاری

سوات (مانند نیوز ڈیسک) کالام میں موسم سرما کی پہلی برفباری شروع شدید برفباری کی وجہ سے مٹلتان کے رہائشیوں سمیت تقریبا 30 افراد مہوڈنڈ جھیل ایریا میں پھنس گئے ہیں مٹلتان ایریا میں اب تک دو  فٹ تک برف پڑچکی ہے مزید برفباری کا سلسلہ جاری ہے لنک سڑکیں بلاک،عوام گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔سوات میں بارش وبرف باری کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔سوات کے میدانی علاقوں میں بارش جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔پہاڑی علاقوں میں زیادہ تر سڑکیں برفباری کی وجہ سے بند ہوچکے ہیں۔سوات کے سیاحتی علاقہ مہوڈنڈ میں 3فٹ جبکہ کالام،اوشواورمٹلتان میں اب تک 2فٹ تک برف پڑ چکی ہے سوات میں اس وقت شدید ٹھنڈ کا راج ہے اور پہاڑی علاقوں میں رہائش پذیر لوگ سخت مشکلات سے دوچار ہے۔سوات کے میدانی علاقوں میں دودنوں سے بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاریہے۔سوات۔کلام۔اوشو۔مٹلتان میں 2/2فٹ جبکہ مہوڈنڈ میں 3 فٹ تک برف ریکارڈ ہوئی۔بارش و برف باری سے سردی کی شدت میں بے انتہا اضافہ ہوا ہے۔لوگوں نے گرم ملبوسات استعمال کرنا شروع کیا ہے۔جبکہ اس کے ساتھ ساتھ لوگوں نے گر م  کھانوں کے استعمال بھی شروع کیا ہے۔کباب اور مچھلیوں کے ہوٹلوں پر کافی رش دیکھنے کو ملے ہیں۔  محکمہ موسمیات کے مطابق بارش و برف باری کا سلسلہ آج پیر کے دن  تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں