0

گلگت بلتستان، بارش اور برف باری میں پولنگ جاری

گلگت (مانند نیوز ڈیسک) گلگت بلتستان کے اکثر علاقوں میں شدید سردی، بارش اور برف باری کے باوجود میں پولنگ کاعمل جاری رہا، نظامِ زندگی متاثر رہا تاہم موسم خراب ہونے کے باوجود بڑی تعداد میں ووٹرز ووٹ کاسٹ کرنے پولنگ اسٹیشنز پہنچے۔گلگت بلتستان میں برفباری اور موسم شدید سرد ہونے کے باوجود پولنگ اسٹیشنز کے باہر ووٹرز کا رش نظر آیاجبکہ شدید سردی کے باوجود خواتین بھی بڑی تعداد میں صبح سویرے ہی ووٹ ڈالنے پہنچ گئیں۔غذر کی بالائی تحصیل پھنڈر میں بھی برفباری ہوئی جس کے باعث متعدد علاقوں کی رابطہ سڑکیں متاثر  ہوئیں، نقطہ انجماد سے نیچے درجہ حرارت ہونے کے باوجود گلگت بلتستان کے باسی ووٹ ڈالنے کے لیے پرعزم رہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں