0

پچھلے دوسالوں میں ضلع لکی مروت کے لئے تقریبادس ارب روپے کی خطیررقم منظور کرلی گئی ہے، ڈاکٹرہشام انعام اللہ خان

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) خیبرپختونخواکے وزیر برائے سماجی بہبودآبادی ڈاکٹرہشام انعام اللہ خان نے کہاہے کہ پچھلے دوسالوں میں ضلع لکی مروت کے لئے تقریبادس ارب روپے کی خطیررقم منظور کرلی گئی ہے، عنقریب ڈسٹرکٹ اپلفٹ فنڈ سے لکی مروت میں کام کاآغا ہوگااُنہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم نے ملک کو کہیں کا نہیں چھوڑا اب احتجاج کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز لکی مروت کے دورے کے موقع پر غزنی خیل ہاؤس میں میڈیاکے نمائندوں سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اُنہوں نے کہاکہ پچھلے دوسال سے صوبائی حکومت سے بحیثیت صوبائی وزیر نے ضلع لکی مروت کے لئے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی مدمیں جو فنڈ منظورکیاتھاوہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواکے سواء کسی دوسرے صوبائی وزیرنے منظور نہیں کیااُنہوں نے کہاکہ مجموعی طورپرتقریبادس ارب روپے کی خطیررقم منظورکی گئی جن میں رابطہ سڑکیں،تعلیم،صحت،بجلی،پینے کے صاف پانی سمیت دیگرشامل ہے اُنہوں نے کہاکہ حلقہ پی کے92میں ایک لنک روڈ اور32سکولوں کی آپ گریڈیشن شامل ہے اسی طرح اُن کی درخواست پرصوبائی حکومت سے منظورکردہ ڈسٹرکٹ اپلفٹ فنڈ کااجراء عنقریب ہوجائے گاضلعی انتظامیہ کو فنڈ ریلیزہوچکاہے پہلے مرحلے میں لکی اور نورنگ میں تعمیراتی منصوبوں پر کام کاآغاز ہوجائے گااُنہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ اپلفٹ فنڈ میں تاخیر کچھ تحریک انصاف کے دوستوں کی وجہ سے ہوئی ہے اُنہوں نے مزید کہاکہ مخالفین پروپیگنڈ اکررہے ہیں کہ صوبائی وزیر ہشام انعام اللہ حلقہ کادورہ نہیں کررہاہے اُنہوں نے کہاکہ حلقہ انتخاب میں بیٹھنے سے ترقی اورخوشحالی کبھی نہیں آئیگی طویل عرصے تک حلقے انتخاب کادورہ نہ کرنا ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کے باعث ناممکن ہوئی ہے اُنہوں نے مزید کہاکہ مختصر عرصے میں دس ارب روپے کی خطیررقم کی منظوری کسی بھی صوبائی وزیر نہیں کی ہے وجہ یہی ہے کہ ہم نے دن رات کام کیاہے سستی کامظاہرہ نہیں کیاہے آج اگر کسی بھی محکمے میں فائل دیکھے تو اس میں لکی مروت کے منصوبے ضرور شامل ہوں گے اُنہوں نے اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل پی ڈی ایم کو شدید تنقید بناتے ہوئے کہاکہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے پچھلے سات عشروں سے ملک کو بے دریغ کھایاگیاہے اورجب اُن سے اقتدارایک ایماندار اور محب وطن لیڈر کو ملی تو اُنہوں نے ملک میں افراتفری کا ماحول پیداکیاتاہم اپوزیشن سن لیں کہ وزیراعظم عمران خان  نے عہد کررکھاہے کہ ملک کو لوٹنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے کیونکہ وزیراعظم عمران خان نے پہلے دن سے واضح کیاہے کہ کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث افراد کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے اگر حکومت چلی جائے کوئی پروانہیں ہے،اُنہوں نے کہاکہ فوج اور عدلیہ کا حکومت پر مکمل اعتماد ہے اور و بھی ملکی ترقی چاہتی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں