0

بارش کے بعد پشاورمیں صفائی کی صورتحال انتہائی خراب

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) بارش کے بعد پشاورمیں صفائی کی صورتحال انتہائی خراب ہو گئی اور جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور کیچڑ کی وجہ سے شہریوں کو آمد و رفت میں پریشانی کا سامنا رہا۔گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد سے عملہ صفائی کی کام چوری کے باعث پشاورمیں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور کیچڑ کی بھرمار ہے۔اندرون شہر ہشت نگری،سکندر پورہ،کریم پورہ،گھنٹہ گھر،اشرف روڈ اور فقیر آباد سمیت دیگر علاقوں میں شہری اپنی مدد آپ کے تحت صفائی کے کام کر رہے ہیں جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرناپڑرہا ہے اور خود صفائی کے کام کر رہے ہیں۔شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں