0

بٹ خیلہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا گورنمنٹ ہائی سکول کا اچانک دورہ

          ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز ریحان خٹک کی خصوصی ہدایت پر ایڈ یشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ معظم خان نے گورنمنٹ ہائی سکول اور گورنمنٹ کالج پلئی کا اچانک دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے عملے کی حاضری رجسٹر چیک کیا۔اس موقع پر انہوں نے اساتذہ کرام اور طلبہ کو ہدایت کی کہ COVID – 19 اور صوبائی حکومت کی جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرامد کو یقینی بنائیں۔بعد ازاں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے رورل ہیلتھ سنٹر پلئی کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے عملے کی حاضری اورف ہسپتال میں صفائی و ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر انہوں نے آر ایچ سی کے عملے کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں کی صحیح معنوں میں علاج معالجے اور ہسپتال کی جانب سے مفت ادویات اور دیگر ممکن سہولیات فراہم کریں۔اس موقع پر انہوں نے پلئی بازار کا بھی معائنہ کیا اوراشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ زیادہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف بھی قانونی کاروائی کی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں