0

سردیوں میں گلیات کی سڑکوں کی بندش کے لیے جدید مشینری، ڈپٹی کمشنر

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد  محمد مغیث ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کے سیاحت کے فروغ کے پروگرام کو عملی شکل دینے کے لیے سردیوں میں گلیات کی سڑکوں کی بندش کے مسلے کے حل کے لیے جدید مشینری، سنو بلوئر، ڈمپر اور دیگر ہیوی مشینری ہمہ وقت مختلف مقامات پر موجود رہے گی اور ضلعی انتظامیہ کی پوری کوشش ہو گی کہ تمام متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کرسردی کے موسم میں برف باری کی صورت میں بھی گلیات کی تمام شاہراوں اور ممکنہ لینڈ سلائیڈز کو جلد از جلد کلیئرکرتے ہوئے رابطہ سڑکوں کو ہمہ وقت کھلا رکھا جائے۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے پیر کے روز اپنے دفتر میں ونٹر کانٹیجنسی پلان  کے حوا لے سے منعقدہ اجلا س کی صدا رت کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی رضا علی حبیب، ایگزیکٹوانجینیئرمحکمہ سی اینڈ ڈبلیو، پی کے ایچ اے، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرامین الحسن اور نمائندہ ڈسٹرکٹ پولیس بھی مو جود تھے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ہدا یت کی کہ تمام متعلقہ محکمہ جات برف باری اور لینڈ سلائیڈ کی صورت میں رابطہ سڑکوں کی بحالی کو یقینی بنائیں۔اجلاس میں گلیات، ٹھنڈیانی اور ملحقہ علاقہ جات میں سردیوں کے موسم میں پڑنے والی برف اور لینڈ سلائیڈنگ کی صورت میں رابطہ سڑکوں کی صفائی اور راستوں کو ہمہ وقت کھلا رکھنے سے متعلق امور زیر بحث آئے۔  اجلاس میں یہ طے پایاکہ سردی کے موسم میں برف کی صفائی اور سڑکوں پر کہرے کی وجہ سے پھسلن کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ سنو کلیئرنس کے لیے سنو کلیئرنس کنٹرول روم کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا اور شہری کسی بھی مشکل کی صورت میں کنٹرول روم سے رابطہ کر سکیں گے۔ تمام متعلقہ محکموں کی جانب سے ایک ایک فوکل پرسن بھی مقرر کیاجائے گا۔ اس دوران محکمہ سی اینڈ ڈبلی، پی کے ایچ اے اور گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی ہیوی مشینری مختلف مقامات پر موجود رہے گی اور کسی بھی جگہ سڑک کی بندش کی اطلاع ملنے پر جلد از جلد سڑک کو دوبارہ فعال بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ایگزیکٹو انجینئر سی اینڈ ڈبلیو کو ہدایات جاری کی گئی ہے وہ اپنی موجودہ مشینری کی تعداد میں اضافے کے لیے لوکل کنٹریکٹ کو جلد از جلد مکمل کریں تا کہ لنک روڈز پربھی کام تیزی سے مکمل کیا جائے۔ اس  کے علاوہ  بیک اپ کے لیے تمام محکمہ جات مل کر کام کریں گے اور مشینری کی کمی کی صورت میں مل کر متاثرہ علاقے کو مدد فراہم کی جائے گی۔ برف پر چلنے کے لیے گاڑیوں کی چینز کے لیے بھی کنٹینر آفس بنائے جائیں گے تا کہ شہریوں اور سیاحوں کو سرکاری نرخوں پر چین مہیا کی جا سکیں۔ ایمرجنسی کی صورتحال کے لیے نتھیاگلی کے علاوہ باڑیاں کے مقام پر بھی ایک پوائنٹ بنایا جائے گا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں