0

پشاورمیں موسم تبدیل ہونے کے باوجود بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) موسم میں خوشگوار تبدیلی اور استعمال میں کمی کے باوجود صوبائی دارالحکومت پشاور اور صوبے کے دیگر اضلاع میں بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بڑھ گیا۔پشاور میں بجلی کی آنکھ مچولی کے ساتھ ساتھ طویل بریک لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پشاورسمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں گزشتہ روز ہونے والی بارشوں کے بعد سردی کی شدت بڑھ گئی اور بجلی کا استعمال کم ہونے کے باوجود طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری رہنے پر شہریوں میں شدید تشویش پھیل گئی۔اندرون شہر ی علاقوں میں پیر کی صبح سے دوپہر تک بجلی غائب رہی جبکہ بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔ایک طرف بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ تو دوسری جانب بار بار آنکھ مچولی سے گھریلو امور جہاں متاثرہ ہورہے ہیں وہیں کاروباری سرگرمیاں بھی ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت آئے روز بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہے جبکہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے۔اس کا خاتمہ کیا جائے بصورت دیگر اس کے خلاف احتجاج کیاجائے گا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں