نیویارک،نئی دہلی،ماسکو،میڈرڈ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کوروناوائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 1324320ہو گئیں جبکہ مصدقہ کیسز کی تعداد 5کروڑ48لاکھ10ہزار316ہوگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا سے متاثرہ ممالک میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 2لاکھ 51ہزار832اورمتاثرین کی تعداد 1کروڑ13لاکھ 66سے تجاوز کرگئی۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات 130109اور8845000کیسز سامنے آ گئے۔روس میں 33186افراد لقمہ اجل بن چکے جبکہ متاثرین کی تعداد 19لاکھ 25ہزارسے تجاوز کر گئی۔برازیل میں ہلاکتیں 165811جبکہ کیسز5863000تک پہنچ گئے۔فرانس میں 19 لاکھ 81ہزار سے زائد افراد متاثر اور44 ہزار548 جان کی بازی ہار چکے ۔سپین میں 14 لاکھ 92 ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 40 ہزار 769 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ارجنٹینا میں بھی 13لاکھ 104 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 35 ہزار436 ہلاک ہوئے ہیں۔ اب تک کورونا کے 3 کروڑ 81 لاکھ 36 ہزار سے زائد مریض شفایاب اور 1 کروڑ53 لاکھ 49ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔
