0

گلگت کے عوام نے عمران خان پر اعتماد کردیا، شہباز گل

 اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام نے وزیراعظم عمران خان پر اپنا اعتماد واضح کردیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان نے مجرمہ مریم اور مفرور نواز کا ملک دشمن بیانیہ دفن کر دیا۔شہباز گل نے کہا کہ لاہور کے ایک سینئر ن لیگی لیڈر ملک دشمن بیانیے کی وجہ سے عملی سیاست سے علیحدہ ہوگئے ہیں۔ا نہوں نے کہاکہ افسوس حسد نفرت و بغض میں بھری مریم نواز ان حقائق سے بھی سبق نہیں سیکھیں گی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں