0

ہنگو پولیس کی کاروائی، 1430 گرم چرس اور کارتوس برآمد

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ایس ایچ او تھانہ صدر ثواب علی خان نے کاروائی کرکے علاقے توغ سرائے میں منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم سے 1430 گرم چرس،3 عدد رائفل باری مقدار میں کارتوس بھی برآمد کرلئے۔اس سلسلے میں ایس ایچ او ثواب علی خان جاری پریس ریلیز میں کہا ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ھنگو شاہد احمد خان اور ڈی ایس پی ھنگو حافظ محمدنزیرخان کی خصوصی ہدایت پرعلاقہ توغ سرائے میں کاروائی کرکے عادی منشیات فروش ملزم کوگرفتارکرلیا۔گرفتار منشیات فروش علاقے توغ سرائے میں کافی عرصہ سے منشیات کا کاروبار کررہا تھا پولیس کو خفیہ اطلاع ملتے ہی انتہائی حکمت عملی سے کام م لیکر ملزم کورنگے ہاتھوں گرفتار کرلیاگیا۔ملزم سے 1430 گرم چرس،3 عدد رائفل باری مقدار میں کارتوس بھی برآمد کرلئے۔ایس ایچ او ثواب علی کا کہنا تھا کہ علاقے میں امن برقرار رکھنے اور ہر قسم منشیات فروشی کی روک تھام کیلئے ہر قسم ممکنہ کوشش کرکیاس کا جڑ سے خاتمہ گرینگے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں