0

سوات میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کی وجہ سے چولہے ٹھنڈے پڑگئے

سوات (مانند نیوز ڈیسک) یونین کونسل سیدوشریف کے علاقہ شاہین آباد۔شاہی باغ۔حاجی آبادشنہ کڑپہ اور دیگر محلوں میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کی وجہ سے چولہے ٹھنڈے پڑچکے ہیں۔مسلہ حل نہ ہوا تو محکمہ گیس کے خلاف عدالت جائیں گے۔ان خیالات کا اظہارسابق ناظم اور پختونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی  جنرل سیکرٹری ڈاکٹرخالدمحمودخالد نے عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ سردی کی آمدپریہاں سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ شروع ہوجاتی ہے جس کے سبب صارفین مشکلات سے دوچاررہنے لگتے ہیں۔گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑجاتے ہیں۔بچے اوربڑے ناشتہ کئے بغیر سکول اورکام پر جانے پر مجبورہوجاتے ہیں جبکہ رہی سہی کسر سردی کی بڑھتی ہوئی شدت پوری کردیتی ہے اس صورتحال سے لوگ ذہنی کوفت وکرب میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔انہوں نیکہاکہ ہم نے باربار گیس لوڈشیڈنگ ختم اور پریشرکامسلہ حل کرنے کے لئے درخواستیں دیں اور اپیلیں کیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔انہوں نے کہاکہ اگر یہ مسلہ فوری طور حل نہ کیاگیا تو محکمہ کے خلاف عدالت جانے پر مجبوہوجائیں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں