0

نوشہرہ میں مسافر کوچ کھائی میں جاگری، 7 افراد جاں بحق

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) نوشہرہ زیارت کاکا صاحب روڈ پر ٹریفک کا المناک حادثہ، 2خواتین سمیت 9افراد جاں بحق جبکہ 11افراد شدید زخمی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث مسافر گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے پیش آیا،حادثے میں زخمیوں کو قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ منتقل کیا گیا،شدید زخمیوں کو پشاور کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جس میں ایک زخمی زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں جاں بحق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکو 1122اور دیگر اداروں سمیت مقامی افراد  امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش رہے واقعات کے مطابق فلائنگ کوچ نمبر 2362/Pزیارت کاکاصاحب سے نوشہرہ آرہی تھی کوچ میں  18مسافر سوارتھے فلائنگ کوچ جب علاقہ پیران کے مقام پر پہنچی توموڑ کاٹتے ہوئے بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گاڑی گہری کھائی میں جاگر جس کے نتیجے میں 9افراد افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 11افراد زخمی ہوگئے تھے گاڑی حادثے میں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے افراد کو گاڑی کے شیشے توڑ کر نکالا گیا زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے افراد کو فوری طور پر قاضی میڈیکل کمپلیکس اور ڈی ایچ کیو نوشہرہ پہنچا دیا گیا جاں بحق ہونے والوں میں بختیار علی ولد بسم اللہ سکنہ سپین کانے زیارت کاکاصاحب، سلیمان ولد تاج علی شاہ سکنہ سپین کانے زیارت کاکاصاحب، یاسر علی شاہ ولد شفیع الرحمان سکنہ نور خیل زیارت کاکاصاحب ذوہیب علی شاہ ولد مکرم شاہ سکنہ سپین کانے زیارت کاکاصاحب، مسماۃ گلزارہ سکنہ سپین کانے زیارت کاکاصاحب، گاڑی کا ڈرائیورعثمان ولد تاج محمد سکنہ کاکاصاحب، مشتاق ولد سردار علی سکنہ سپین کانے زیارت کاکاصاحب اور بس نگاہ زوجہ سید عالم سکنہ زیارت کاکاصاحب،عزیر ولد شمس الامین کو پشاور لے جاتے ہوئے راستے میں زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ زخمیوں میں زین اللہ ولد نیاز محمد، داود ولد شوکت، حارث ولد سید عالم، اسماعیل ولد حمزہ گل، عاصم ولد سید باچہ، عزیز الرحمان ولد شمس الرحمان، مسماۃُ صدا بہار زوجہ زین اللہ جبکہ تین زخمی ہونے والے افراد کے نام معلوم نہ ہوسکے کیونکہ ان کو شدید زخمی حالت میں نوشہرہ پشاور کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا واقع کی اطلاع ملتے ہی سینکڑوں کی تعداد میں عوام جائے حادثہ پہنچ گئے اور زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کو گاڑی سے نکال کر ایمبونس میں ڈال کر ہسپتالوں کو پہنچایا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں