0

وزیراعظم کا پی ٹی آئی کی کامیابی پر جی بی کے عوام کا شکریہ

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی پر جی بی کے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔سوشل میڈیا سائٹ پر   وزیراعظم عمران خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دورہ گلگت بلتستان کے دوران لی گئی اپنی تصویر شیئر کی ہے۔عمران خان کی مذکورہ تصویر ان کے حالیہ گلگت بلتستان کے دورے کی ہے، تصویر میں انہوں نے سفید قمیص شلوار کے ساتھ نیلے رنگ کا کوٹ زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ سر پر گلگت بلتستان کی ثقافتی ٹوپی بھی پہنی ہوئی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے جی بی کے عوام سے مخاطب ہوکر کہا کہ شکریہ گلگت بلتستان۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں