0

اپر چترال، اسسٹنٹ کمشنر کا روڈ پر تعمیراتی کام کا معائنہ

اپر چترال (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج ثقلین سلیم نے بوزند تورکہو روڈ اور ار،سی،سی پل استارو تورکہو پر تعمیراتی کا م کا معائنہ کیا۔ اس دوران متعلقہ انجینئر انیس احمد نے زیر تعمیر پل اور روڈ کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دی۔ انجینئر نے بتایا کہ پل میں Girdersاور Pilecap بنانیکام جاری ہے اور ابھی تک5  Pilecapتیار کئے گئے ہیں اور چھٹے پر کام جاری ہے اور دو اور  Pilecap بنانے ہیں۔اس طرح 3 Girders تیار ہوئے ہیں اور چوتھا Girder پربھی کام ہورہا ہے۔ اس میں تقریباً 20 دن لگیں گے۔اس کے بعد فرنٹ وال، کاؤنٹر فورٹ اور Stressing پر کام شروع ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ پل پر کام تیزی سے جاری ہے اورتقریباً 2 مہینے میں اس کو مکمل کیا جائیگا۔ انہون نے مذید کہاکہ جہان تک استارو ایمرجنسی روڈ کا تعلق ہے اس کی صفائی کاکام ہوچکا ہے اور اس کی وسعت میں کچھ مسائل درپیش ہیں اور لینڈاونرز کام کرنے نہیں دیتیہیں اور معاوضہ مانگ رہے ہیں۔ جن لوگوں کے زمینوں سے ہوکے یہ راستہ گزرتا ہے ان لوگوں کے ساتھ ڈائیلاگ کرناضروری ہوگا۔ تاکہ اس کی وسعت کاکام بھی جلد شروع کیا جاسکے۔اس موقع پر علاقے کے کچھ عمائدین بھی موجود تھے اے،سی نے ان لوگوں کو باقاعدہ وفد کی شکل میں بذریعہ درخواست اے،سی آفس آنے کا مشورہ دیا تاکہ متعلقہ محکمہ اور لینڈ اونرز کی موجودگی میں تمام سٹیک ہولڈرزکے ساتھ باضابطہ طور پر بات چیت کیاجائے گا۔ اے،سی نے متعلقہ انجینئر کو کام کی رفتار تیز کرنے اور برفباری سے قبل پل پر کام  مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اے،سی نے متعلقہ ٹھیکیدار اور انجینئر کو آگاہ کیا کہ کام کے رفتار اور معیار میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ علاقے کے لوگوں کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کی رفتار تیز کرنے کے ساتھ ساتھ کام کے معیار کو بھی ٹھیک کرنا ہوگا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں