0

تخت بھائی میں جامعہ احسن العلوم کا سنگ بنیاد

تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) مفتی سردار علی حقانی۔ مہتمم مولانا اشرف علی۔جے یو آئی کے سابقہ امیدوار پی کے 54 علامہ محمد صدیق۔ ڈپٹی جنرل سیکرٹری حضرت مولانا ضیاء اللہ جان ہاشمی۔  حضرت مولانا عبدالرحمن عرف تھانہ باباجی اور مولانا سیف الرحمان نے تحصیل تخت بائی کے علاقہ فضل آبادکلیم آباد میں جامعہ احسن العلوم کے سنگ بنیاد کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں ۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی مفتی سردار علی حقانی تھے اس موقع پر مقررین نے کہا کہ دینی مدرسہ اس ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اپنے اولاد کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم بھی وقت کی اہم ضرورت ہے اور ناموس رسالت  پر جان بھی قربان ہیں۔  ہم اپنے اعمال کو ٹھیک کرنا ہوگا کیونکہ جو بھی مصیبت آتے ہیں۔ وہ ہمارے  اعمال کا نتیجہ ہوتا ہے۔  اپنے مدرسوں کا تحفظ کرنا ہم سب مسلمانوں کا اولین فرض ہے دینی نظام تعلیم اور سماج میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ہمارے علماء قابل تعریف ہے جو اپنی زندگی کو اسلام کے نام پر وقف کیا ہے اسلام دشمن سارے مسلمان کا دشمن ہوتا ہے مہنگائی اور بیروزگاری اور خراب صورتحال نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے اس نفسی نفسی کے دور میں قرآن مجید سے محبت کرنا تاکہ دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل ہو اس موقع پر قاری محمد بلال مولانا حنیف۔ عمر حیات۔ اعظم خان اور دیگر علماء نے شرکت کی اور اس موقع پر نعت خوانی بھی کی گئی-

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں