0

شانگلہ کے موسم سرما کی پہلی برف باری

الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ کے موسم سرما کی پہلی برف باری،وادی میں ٹھنڈ کا راج شروع،یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی میں اضافہ،بالائی علاقوں میں برف جمنے اور سخت سردی کیوجہ سے لوگ گھرو ں میں محصور۔جلانے کی لکڑیوں کی ٹالوں پر پابندی عوام کی گلے پڑھ گئی سوختہ لکڑیوں کی قیتمیں آسمان سے باتیں کرنے لگی۔ انتظامیہ خاموش تماشائی بن بیٹھی۔میدانی علاقوں میں بھی بارش خوب برسی۔بجلی نظام شدید متاثروادی تارکیوں میں ڈوب گئی۔موبائل اور ٹیلیفون بھی متاثر۔ وادی شانگلہ ٹھنڈ کی پلیٹ میں۔شا نگلہ میں برف باری نے نظام زندگی کو مفلوج کردیا،اکثر سرکاری و نجی دفاتراور تعلیمی اداروں میں حاضری معمول سے کم رہی۔ ضلع بھر کے بالائی لنک سڑکیں بند رہی، مین سڑک پر جگہ جگہ سلائیڈنگ اوربرف کی صفائی نہ ہونے سے ٹریفک کی روانی میں شدید مشکلات کا سامنا، واپڈا کی بجلی نظام درہم برہم،وادی تاریکی میں ڈوب گیا،برف باری سے مقامی بجلی گھروں کی تاریں بھی ٹوٹ گئی، سردی کی شدت مسلسل میں اضافہ ہوتا جارہا ہے،مختلف ٹریفک حادثات میں درجنوں افرادزخمی سڑکوں میں گاڑیوں کی پھسلان سے گاڑیاں بھی خراب ہوئی- شانگلہ کے مختلف بالائی علاقوں اور پہاڑی سلسلوں پر تیسر ے روز بھی ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ تھم نہ سکا۔شانگلہ کے مضافاتی علاقوں میں 8 انچ تک برف اسی طرح شانگلہ ٹاپ،یخ تنگی ٹاپ،جابہ سر سمیت دیگر بالائی علاقوں میں ایک فٹ تک جبکہ شلخوسر،چانگا مانگاسر،سپین سر،یخ کنڈو،تخت بہرام خان میں دو سے تین فٹ تک برف ریکارڈ کی گئی ہے۔برف باری سے لوگ ٹھٹھرنے لگے ہیں سردی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔طویل خشک سالی کے بعد شانگلہ ضلع بھر میں بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری دوسرے روز جمے کو بھی جاری رہی۔ سکولوں اور سرکاری اداروں میں حاضری معمول سے کم رہی۔کاروباری زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے- برف باری شروع ہوتے ہی سردی میں اضافے سے سوختنی لکڑی کی قلت پیداہوگیا ہے اور لکڑی کی قیمتیں عام لوگوں کی دست رس سے باہرہے گیس کی قیمتوں میں بھی نمایا اضافہ ہو گیا ہے – برف باری کی شدت سے بجلی تاریں ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے وادی تاریکی میں ڈوب گیا ہے جبکہ مقامی پن بجلی گھروں کے تاریں بھی ٹوٹ گئی-واپڈا اہلکار بجلی لائنیں کی مرمت میں مصروف عمل ہیں -مختلف ثادثات گاڑیوں کی پھسلان سے پیش ائے ہیں جس کی وجہ سے درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں اور گاڑیا ں بھی خراب ہوئے ہیں۔جاری بارش وبرف فباری کا سلسلے میں مزید تیزی محکمہ موسمیات کی جانب سے ہفتہ کے روز تک جاری بارشوں کے سلسلے کی پیشن گوئی کی ہے۔۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں