0

سوات ریسکیو 1122 گرلز ڈگری کالج میں طالبات کیلئے فرسٹ ایڈ ٹریننگ

سوات (مانند نیوز ڈیسک) ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سوات عمران خان یوسفزئی کی خصوصی ہدایات پر ریسکیو 1122کی میڈیکل ونگ کے انچارج آصف خان اور خوازہ خیلہ سٹیشن کے انچارج سیف اللہ کی زیر نگرانی خواتین میڈیکل ٹیکنیشن کی طرف سے گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج خوازہ خیلہ میں طالبات کو فرسٹ ایڈ اور آگ سے بچاؤ کے حوالے سے خصوصی ٹریننگ دیدی گئی اس ٹریننگ کا مقصد ہر قسم ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کے پہنچنے سے پہلے گھریلو خواتین بھی اپنے بچوں اور اپنے پیاروں کو فوری فرسٹ ایڈ فراہم کریں تاکہ انسانی جانوں کا ضیاع نہ ہو اور اس کے علاوہ آگ لگنے کی صورت میں آگ سے بچاؤ اور آگ کو کم کرنے کے طریقے بھی سیکھائے گئے تاکہ آگ لگنے کی صورت میں آگ کو کم کیا جائے اور بروقت آگ کے زخمیوں کو بھی ابتدائی طبی امداد فراہم کی جائے اس کے علاوہ ریسکیو 1122 کے جوانوں نے خواتیں اساتذہ اور طالبات کو کویڈ-19 کے حوالے سے بھی اگاہ کیا کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لئے تمام تر حکومتی ایس او پیز کو فالو کریں، ماسک پہنے اور آپس میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھے تاکہ یہ موذی وباء دوبارہ شدت اختیار نہ کر لیں اس موقع پر ریسکیو کے حوالے سے بھی بتایا گیا کہ ریسکیو 1122 ہر قسم ایمرجنسی کی صورت میں اپنے سروسز فوری اور فری فراہم کرتی ہیں کسی بھی وقت سوات کے کسی بھی کونے سے ہر قسم ایمرجنسی کی صورت میں ٹال فری نمبر 1122 پر مفت کال کریں اور ریسکیو کی خدمات حاصل کریں آخر میں ادارے کے تدریسی عملے نے ریسکیو اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا اور ڈی ای او سوات عمران خان یوسفزئی کی سربراہی میں ریسکیو 1122 کی خدمات کو سراہا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں