0

سینیٹ کی وٹ فروخت ختم، عمران خان کا آئینی ترمیم کا اعلان‎

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) سینیٹ میں خفیہ رائے شماری ختم‘ کرنے کے لیے آئینی ترمیم لانے کا اعلانکردیا۔پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ سینیٹ کے انتخابات کے لیے آئینی ترمیم لا رہے ہیں۔انہوں نے انتخابی اصلاحات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ میں خفیہ رائے شماری کی بجائے سب کے سامنے ووٹ دیا جائے۔’اس سے یہ ہوگا کہ سینٹ کے الیکشن میں جو پیسہ چلتا ہے اور سینیٹ کے الیکٹورل پروسس میں جو کرپشن ہے تاکہ وہ ختم ہو۔ اس کے لیے ہم ایک آئینی ترمیم لا رہے ہیں اور اب یہ باقی جماعتوں پر ہے کہ کیا وہ اس آئینی ترمیم کی حمایت کریں گے کیونکہ کہ اس کے لیے دو تہائی اکثریت چاہیے ہوتی ہے جو ہمارے پاس نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سب کو معلوم ہے کہ سینیٹ کے الیکشن میں پیسہ چلتا ہے۔2018 میں میں ہم اپنے 20 صوبائی اسمبلی کے اراکین کو پارٹی سے نکالا اور ہماری کمیٹی نے ہمیں بتایا کہ ان اراکین نے پیسے لے کر ووٹ دیے اور ان اراکین کو ہم نے پارٹی سے نکالا۔‘یہ آئینی ترمیم اس لیے لا رہے ہیں کہ پاکستان میں صاف اور شفاف انتخابات ہو۔انہوں نے انتخابی اصلاحات سے متعلق مزید کہا کہ وہ ملک میں الیکٹرونک ووٹنگ کا نظام متعارف کرائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بھی ایسا نظام لا رہے ہیں کہ وہ بھی اپنے ووٹ کا استعمال کر سکے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں