0

وزیراعظم عمران خان کا فیصل آباد دورہ

 اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان آج (بدھ کو) فیصل آباد کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور چیف سیکرٹری وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان فیصل آباد میں بزنس کمیونٹی سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان ٹیکسٹائل مینوفیکچررز اور ایکسپورٹر سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم بزنس کمیونٹی کی جانب سے منعقد تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔ فیصل آباد کی بزنس کمیونٹی مراعات دینے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرے گی۔ وزیراعظم کے دورہ کے دوران ٹیکسٹائل انڈسٹری سمیت مینوفیکچرز اورایکسپورٹرز کیلئے اہم اعلان متوقع ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان آج(بدھ کو) فیصل آباد میں لنگرخانہ کا افتتاح بھی کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان فیصل آباد میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے۔ وزیر اعظم فیصل آباد کے ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں