0

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا

کراچی (مانند نیوز ڈیسک) کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ایئرکوالٹی انڈیکس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کراچی میں آلودہ ذرات کی مقدار 184پرٹیکیولیٹ میٹرز ہے، دنیا کے آلودہ شہروں میں کابل دوسرے اور ریاض تیسرے نمبر پر ہے۔ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق کابل میں فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 180 پرٹیکیولیٹ میٹرز ہے جبکہ ریاض میں آلودہ ذرات کی مقدار178 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھارت کا شہر نئی دلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست تھا جبکہ لاہور دوسرے اور کراچی تیسرے نمبر پر تھا۔آلودہ فضا سے شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔اس حوالے سے ماہرین صحت نے ایک پیغام جاری کیا ہے، جس میں ان کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہری ماسک کا استعمال کریں اور گھروں کی کھڑکیاں دروازے بند رکھیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں