0

کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 1332080 ہوگئیں

نیویارک،نئی دہلی،ماسکو،میڈرڈ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتیں 1332080 ہو گئیں جبکہ مصدقہ کیسز کی تعداد 5کروڑ53لاکھ 44ہزار 660تک پہنچ گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مہلک وبا کورونا کے وار جاری ہیں،کورونا سے متاثرہ ممالک میں امریکہ پہلے نمبرپر ہے جہاں ہلاکتیں 2لاکھ 52ہزار651جبکہ متاثرین کی تعداد 1کروڑ 38ہزار سے تجاوز کر گئی۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پرہے جہاں ہلاکتیں 130559ہو گئیں جبکہ کیسز 88لاکھ 74ہزار ہو گئے۔فرانس میں 45ہزار افراد لقمہ بن چکے جبکہ متاثرین کی تعداد 19لاکھ 91ہزار تجاوز کرگئی۔برازیل میں اموات 1لاکھ 66ہزار67تک پہنچ گئیں جبکہ کیسز 58لاکھ 76سے تجاوز کر گئے۔روس میں 33489افراد لقمہ اجل بن چکے جبکہ متاثرین کی تعداد 19لاکھ 48ہزار سے تجاوز کر گئے۔سپین میں 15 لاکھ 21 ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ ہلاکتیں 41 ہزار253 تک پہنچ گئیں۔ ارجنٹینا میں بھی 13لاکھ 18 ہزار سے زائد افراد متاثر اور ہلاکتیں 35 ہزار727ہ ہوگئیں۔اب تک کورونا کے 3 کروڑ84لاکھ 89ہزار سے زائد مریض شفایاب اور ایک کروڑ55 لاکھ 23ہزارفعال کیسز ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں