0

اسسٹنٹ کمشنر کا اخترغونڈی میں خان جی رائیس مل کا اچانک دورہ

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ سہیل احمدنے اختر غونڈی میں خان جی رائیس مل، سدا بہار بٹ خیلہ میں مائیننگ اور پل چوکی میں انٹر چینج جو کہ  بطور اڈہ استعمال ہوتاہے کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے دورے کے دوران رائیس مل کے مالک کو  ھدایت کی گئی کہ وہ چمنی کے پائپ کی بلندی زیادہ کریں اور ساتھ ہی فلٹر نصب کریں تاکہ مقامی آبادی کو زہریلے دھو ئیں  سے بچایا جا سکے۔اس موقع پرانہوں نے لیز ھولڈر کو ھدایت کی گئی کہ بر ساتی نالوں  پر جہاں ممکن ہو صفائی یقینی بنائے۔  یہ بات قابل ذکر ہے کہ لوگوں نے قومی برساتی نالوں پر پختہ مکانات تعمیر کئے گئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنرنے ٹی ایم او تھانہ اور پوسٹ کمانڈر پل چوکی کو بھی ہدایت کی کہ انٹر چینج سے گاڑیاں اڈہ شفٹ کردیں تا کہ بنائے گئے اڈے کی سہولیات سے لوگ مستفید ہو۔انہوں نے بٹ خیلہ بازار سے تجاوزات کے خلاف آپریشن بھی کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں