0

حکومت اور اپوزیشن دونوں کا غریب عوام میں کوئی دلچسپی نہیں

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) گوجر قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی صدر الحاج زرین خان گوجر نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں کو اسلام ملک وقوم اور غریب عوام میں کوئی دلچسپی نہیں انھیں صرف اور صرف کرسی عزیز ہے جبکہ اقتدار کی جنگ میں دونوں قوتیں پاگل ہو چکی ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنی رہائش گاہ چکدرہ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا انھوں نے کہا کہ نام نہاد جموریت کے علمبرداروں نے خود جمہوریت کو جتنا نقصان پہنچایا اور اسے بدنام کیا ایسا فوجی ادوار میں بھی نہیں ہوا انھوں نے کہاکہ جنرل ضیاء الحق کے گیارہ سالہ اقتدار اور جنرل پرویز مشرف کے نو سالہ دورحکومت میں مہنگائی بیروز گاری کنٹرول میں رہی جبکہ ان فوجی جنرلوں نے انتہائی مضبوط بلدیات نظام متعارف کرائے اور جمہوریت کے دعویداروں نے ہمیشہ بلدیاتی نظام کو دبائے رکھا اور جمہوریت کی نر سریوں کو پنپنے نہیں دیا انھوں نے کہاکہ میاں محمد نواز شریف اور آصف علی زرداری نے کوئی کرپشن نہیں کی جس کا واضح ثبوت ان پر کسی بھی قسم کی کرپشن کا ثابت نہ ہو نا ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں