نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نوشہرہ کی بی ایس کی طلبہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر کالج 10دنوں کیلئے بند جبکہ طالبہ گھر میں کورنٹین تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی بی ایس کی طالبہ مسماۃ ملائکہ کو گذشتہ روز نزلہ زکام اور بخار کی شکایت ہو گئی تھی جس پر ان کے تمام ٹیسٹ کئے گئے تو ان کے کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا جس پر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا اوزگن کی ہدایت پر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نوشہرہ کینٹ کو 10روز کیلئے مکمل طور پر بند کر دیا گیا اور طالبہ مسماۃ ملائکہ کو گھر میں کورنٹین ہونے کی ہدایت کرکے کورٹین کر دی گئی۔
