پبی (مانند نیوز ڈیسک) اضاخیل پولیس کی کامیاب کاروائی۔اضاخیل پایان کے مقام پر محنت کش کے قتل کاڈراپ سین۔ بیوی نے بہنوئی کیساتھ ملکر قتل کیا۔ملزمان بمعہ سہولت کار گرفتار۔ملزمان کا اعتراف جرم تفصیلات کے مطابق:۔خیال محمد ساکن ڈاگئی نے پبی ہسپتال میں پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میرا بھائی سریر کل صبح محنت مزدوری کیلئے گھر سے نکلا تھا۔رات کو گھر نہیں آیا آج صبح اطلاع ملی کہ اضاخیل پایان کے مقام پر مکرم ولد گل فقیر ساکن پبی اور اصغر ولد میر زمان ساکن امانگڑھ نے تشدد اور فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔جس پر تھانہ اضاخیل میں مقدمہ نمبر595 مورخہ27-10-2020 جرم/34 302 درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن(R)نجم الحسنین نے طیب جان DSPپبی کی سربراہی میں یاسر خانSHOاضاخیل پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری اور اصل حقائق معلوم کرنے کاٹاسک حوالہ کیا۔پولیس ٹیم نے مختلف زایوں سے تفتیش جاری رکھی۔تفتیش کے دوران حالات اور موجودہ شواہد سے تفتیشی افسران کو پتہ چلا کہ ملزمان کو بیگناہ نامزد کیا گیا ہے۔بیگناہ کی گرفتاری پر توانائی صرف کرنے کے بجائے پولیس نے اپنی تفتیش کو پیشہ وارانہ انداز میں جاری رکھا۔ جد ید طریقہ تفتیش سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے تکنیکی بنیادوں پر باریک بینی سے تفتیش جاری رکھتے ہوئے دن رات کی انتھک محنت سے اصل ملزمان تک رسائی حاصل کی۔ملزمان مسماۃ آسیہ بیوہ سریر،ضیاء ول ولد فقیر شاہ اور سہولت کار انضمام ولد بلوس خان ساکنان پبی کو گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف جرم کر تے ہوئے سب اُگل دیا۔ کہ مقتول کی بیوی کا اپنے بہنوئی ضیاء ول کیساتھ تعلقات تھے۔مقتول انکے راہ میں حائل تھا۔مقتول کی بیوی،بہنوئی اور اسکے ساتھی نے ملکر موقع پاتے ہی سریر کو قتل کرکے اضاخیل پایان کے کھیتوں میں پھینک دیا۔ ملزمان کی نشاندہی پر آلہ قتل برآمد کر لیا گیا۔
